سبی کولپور اور کوئٹہ کی ریلوے کالونیز میں پینے کیلئے صاف پانی مہیا کیاجائے، ریلوے لیبر یونین کے مرکزی رہنما میر نسیم گشکوری

جمعہ 29 مئی 2020 23:59

کوئٹہ 29۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ریلوے لیبر یونین کے مرکزی رہنما میر نسیم گشکوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں شامل سبی کولپور اور کوئٹہ کی ریلوے کالونیز میں پینے کیلئے صاف پانی مہیا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے لیبر یونین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام ریلولے اسٹیشن کوئٹہ کے پلیٹ فارم پر گیٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ریلوے لیبر یونین کے سینکڑوں کارکناں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مزدور رہنماؤں اکرم گل ، میر نسیم گشکوری ، گل حسن لہڑی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے ٹریفک کالونی کولپور ، بیل احاطہ سمیت سبی کوئٹہ کی دیگر ریلوے کالونیز میں پانی کی سہولت نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ ریلوے کالونیز سبی کوئٹہ ،کولپور میںجلد از جلد پانی مہیا کیا جائے۔اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے لیبر یونین ریل کے مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ مزدور ریلوے لیبر یونین کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوکر ریل کی ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :