بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں ناکام، بھارتی ملٹری قیادت اور دوول گروپ میں اختلافات

دوول کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا، چائنہ پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا دیں: بھارتی ملٹری قیادت

جمعہ 29 مئی 2020 23:59

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں ناکام، بھارتی ملٹری ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) بھارت میں اجیت دوول کی پالیسی ناکام،بھارتی ملٹری قیادت اور دوول گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،دوول کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق چائنہ پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا دیں،بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا،پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40سپاہی مروائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ہزیمت اٴْٹھانا پڑی،بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے،کشمیر پالیسی بٴْری طرح ناکام،چائنہ نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا،دوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازعہ بن گئیں،بپن راوت نے اپنے عہدے کے لیے افواج کو سیاسی بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت کی منافقت کو دًفن کر دیا،بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور،بھارت میں جب بھی مسئلہ ہوا الزام پاکستا ن پر لگا دیا۔