اقتصادی رابطہ کمیٹی 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے نہ کرسکے، اجلاس (کل) دوبارہ ہوگان

ہفتہ 30 مئی 2020 00:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے نہ کرسکے، اجلاس (کل) ہفتہ کو دوبارہ ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تاہم ای سی سی اجلاس میں میں 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک بانڈ کی تقسیم کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا ،سکوک بانڈز کے معاملے پر ای سی سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،اجلاس میں دو سو ارب کی تقسیم پر وزارت خزانہ اور توانائی حکام آمنے سامنے ہیں توانائی حکام نے دو سو ارب کے اسلامک سکوک بانڈز خود مانگ لیے، بلوں کی وصولیاں نہ ہونے کے باعث مالی امور میں مشکلات کا سامنا ہے، دو سو ارب آئی پی پیز کو دینے کی بجائے وزارت توانائی کو دیے جائیں،نوزارت خزانہ حکام کے مطابق دو سو ارب کے سکوک بانڈز کا اجرا گردشی قرضہ اتارنے کیلئے کیا گیا، دو سو ارب آئی پی پیز کو گردشی قرضہ اتارنے کیلئے فراہم کیے جائیں گے ،آئی پی پیز کو گردشی قرضہ میں کمی کیلئے پیسے دینے کا وعدہ کیا گیا، دو سو ارب روپے وزارت توانائی کو نہیں بلکہ آئی پی پیز کو دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :