ٹڈیوں کے معاملے پر قومی سطح پر فیصلے کئے جائیں، فخر امام

کبیر والا، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سمیت 30 اضلاع میں ٹڈیوں نے حملہ کیا، ایران اور بھارت کی بھی مختلف ریاستوں میں ٹڈیوں کا حملہ ہوا ہے، گفتگو

ہفتہ 30 مئی 2020 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) وفاقی وزیرخوارک سید فخر امام نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ٹڈیوں کے معاملے پر قومی سطح پر فیصلے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام نے ملک میں فصلوں اور باغات پر ٹڈیوں کے حملے سے متعلق میڈیا پر بریفنگ کے دوران کہا کہ کبیر والا، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سمیت 30 اضلاع میں ٹڈیوں نے حملہ کیا، ایران اور بھارت کی بھی مختلف ریاستوں میں ٹڈیوں کا حملہ ہوا ہے۔

سید فخر امام نے کہا کہ 60 اضلاع میں اس وقت ٹڈیاں موجود ہیں، کسانوں کو ٹڈیوں کے حملے کی پیشگی اطلاع دینے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کے حملے کے معاملے پر چین تعاون کررہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 28 سال بعد ٹڈیوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہے، حکومت یونین کونسل سطح پر سروے کا آغاز کررہی ہے۔