وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

ہفتہ 30 مئی 2020 00:04

کوئٹہ 29۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا ۔جس میں محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے سرکاری ملازمین شہداء کی کیٹیگری میں شامل کرنے فیصلہ کیا گیا۔

اضلاع میں لواحقین کو شہداء پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے مالی مراعات کا اعلان کیا گیا۔ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں پیرا میڈکس دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ماہانہ ایک تا تین بنیادی تنخواہیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن،عوام کے عدم تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں سمارٹ او پی ڈی کے آغاز محکمہ صحت کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق صوبے میں کورناوائرس متاثر ہ افراد کی تعداد 3928 ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے رضا کارانہ طور پر بلڈ پلازمہ حاصل کیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ کورنا وائرس روز مرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جا رہا ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہی وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے عوام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج اور خوراک سے متعلق معلومات کی آگاہی کے لئے میڈیا کے زریعہ مہم شروع کی جائے ۔

صوبہ بھر میں ملیریا کنٹرول پروگرام پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملیریا کنٹرول سپرے کا آغاز کریں کیا جائے۔