اقوام متحدہ نے پاکستانی سپاہی عامراسلم کو بعد ازمرگ ایوارڈ سے نوازدیا

شہید عامراسلم کو ڈیگ ہیمرس جولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستانی سپاہی کانگو میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 مئی 2020 22:20

اقوام متحدہ نے پاکستانی سپاہی عامراسلم کو بعد ازمرگ ایوارڈ سے نوازدیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2020ء) اقوام متحدہ نے پاکستانی سپاہی عامراسلم کو بعد ازمرگ ایوارڈ سے نواز دیا، شہید عامراسلم کو ڈیگ ہیمرس جولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستانی سپاہی کانگو میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ اقوام متحدہ نے پاکستانی سپاہی عامراسلم کو بعد ازمرگ ایوارڈ سے نواز دیا، شہید عامراسلم کو ڈیگ ہیمرس جولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستانی سپاہی کانگو میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں امن مشنز تقریب ہوئی، امن مشن میں سپاہی عامر اسلم کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ شہید عامر اسلم کانگو امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ سپاہی عامر اسلم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔

(جاری ہے)

کوٹلی کے رہائشی عامر اسلم کو ڈیگ ہیمرس جولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یو این کے سیکرٹری جنرل پاکستانی سپاہی کو بعد ازمرگ ایوارڈ سے نوازیں گے۔
  اسی طرح اقوام متحدہ نے پاک فوج خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پائیدار امن قائم کرنے میں پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہیں، پاکستان دو لاکھ سے زائد فوجی افسران اور جوانوں کے ہمراہ 28 ممالک میں 46 مشترکہ امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں گزشتہ 60 سالوں سے خدمات کا سفر جاری ہے۔ پاکستان نے 30 ستمبر 1947ء کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1960ء میں کانگو میں اقوام متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔
اسی طرح پاکستان پہلا ملک ہے جس نے19 جون 2019ء کو کانگو میں خواتین کے فوجی دستے تعینات کیے اور خواتین کا فیلڈ اینگیجمنٹ دستہ بھیجنے کی بھی قابل تقلید مثال قائم کی۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں اب تک 450 خواتین خدمات انجام دے چکی ہیں، بہترین کارکردگی پر خواتین کے 15 رکنی پیس کیپر دستے کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان دو لاکھ سے زائد فوجی افسران اور جوانوں کے ہمراہ 28 ممالک میں 46 مشترکہ امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔