Live Updates

متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی گنتی 33,170 ہو گئی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 638افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مزید 2مریض جان کی بازی ہارگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ مئی 22:31

متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی گنتی 33,170 ہو گئی
دُبئی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-92مئی2020ء) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 638افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی گنتی 33,170 تک جا پہنچی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا کے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئےہیں، جس کے بعد اس موذی مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی مجموعی گنتی 260ہو گئی ہے۔جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی کُل گنتی 17,097 ہو گئی ہے۔

جس کا مطلب ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے51 فیصد مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ مملکت میں 15ہزار813ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ مملکت میں کورونا کی وبا پھُوٹنے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 21لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اماراتی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آنے تک گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کوگھریلو قرنطینہ کی پہلی بار خلاف ورزی پر پچاس ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ دوسری بار اس خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم کا جرمانہ اور چھ ماہ تک قید ہو گی۔ وزارت کے مطابق دو قسم کے افراد گھریلو قرنطینہ اختیار کریں گے، پہلے تو وہ لوگ جن کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باعث وہ مصدقہ مریض بن چکے ہوں، جبکہ جو افراد کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں سے رابطے میں رہے ہوں گے، انہیں بھی خود کو اور اس بارے میں محکمہ صحت کا بھی آگاہ کرنا ہو گا۔

ان افراد کو اس وقت تک گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، جب تک ان کے ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آئیں گے۔ گھروں پر قرنطینہ اختیار کرنے والوں کو الیکٹرانک بریسلیٹ پہننی ہو گی، جو محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ حکام کو کسی شخص کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فوری پتا چل جائے۔ اس کے علاوہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں الحوسن ایپ بھی سمارٹ فونز پر ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی اور اس پر اپنی رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات