ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا

نئے حکم نامے کے مطابق 40 سے 45 فیصد پروازوں کو بحال کیا جارہا ہے ‘ترجمان

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا ،لاک ڈائون کے بعد ملک میں 20 سے 22 فیصد اندرون ملک پروازیں بحال کی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

نئے حکم نامے کے مطابق 40 سے 45 فیصد پروازوں کو بحال کیا جارہا ہے ۔ترجمان کے مطابق پروازوں میں اضافے کا فیصلہ عوامی مطالبے اور بڑھتی معاشی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا ۔اندرون ملک پروازیں اسلام آباد لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سے آپریٹ ہوں گی ۔