سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ائیرپورٹس پر غیر ملکی فیری پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دیدی

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی ائیرپورٹس پر غیر ملکی فیری پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دیدی ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیری پروازوں کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم سے پاک کرنا ہوگا ،ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابند ہوں گی ،پاکستان سے جس ملک پرواز روانہ ہوگی وہاں کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدمات بھی ائیرلائن پر لازم ہوں گے ،پاکستانی ائیرپورٹس پر طیارے کے مسافروں کو کسی قسم کا پروٹوکول دینے پر بھی پابندی ہوگی ،ائیرپورٹ پر آنے والے مسافروں کے علاوہ کسی بھی شخص کو کنکورس ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،ائیرپورٹ پر سفر کے ہر مرحلے میں سماجی فاصلہ بھی لازم ہوگا،بیرون ملک روانگی سے قبل تمام مسافروں کی تھرمل اسکینگ بھی لازم ہوگی ،اگر کسی مسافر میں کورونا وائرس کی علامات ہوئیں تو موقع پر موجود محکمہ صحت مسافر کو سفر کرنے یا آف لوڈ کرنے کے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا ۔