اقوام متحدہ امن قائم رکھنے کے حوالے سے عالمی دن پر خصوصی آن لائن تقریب

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) پاکستان اور دنیا بھر کے امن فوج اور پولیس کی خدمات کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ کے امن یوم آزادی منانے کے حوالے سے چین-پاکستان اسٹڈی سینٹر (ایس پی ایس سی) انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آبادآئی ایس ایس آئی زوم کے ذریعے خصوصی تقریب کا آن لائن انعقاد کیا گیا،جس میں اقوام متحدہ امن مشن کی راہ میں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکا سے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پرانسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے ڈائریکٹر چین-پاکستان اسٹڈی سینٹرایس پی ایس سی اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آبادآئی ایس ایس آئی ڈاکٹر طلعت شبیر کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔