جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمانی نظام کو پنپنے کاموقع نہیں دیا جاتا ملک ایڈہاک ازم کا شکار رہے گا ، مابت کاکا

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

) لورالائی(آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں جب بھی کوئی آفت اور مصیبت چاہے زلزلہ سیلاب خشک سالی دہشت گردی آئی ڈی پیز کی صورت میں واقع ہوا ہے تومقتدر اشرافیہ اور حکمران ٹولے نے غنیمت جان کر اسے ایک منافع بخش کاروبار کے طور پر اپنایا این ڈی ایم اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ بیان کہ کورونا وائرس سے متاثرہ فی مریض پچیس لاکھ روپے کے اخراجات اچکا سمجھ سے بالاتر ہے دنیا کورونا وائرس سے بچا اور اسے ختم کرنے کیلئے تگ ودو کرہی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس کیلئے کوئی منصوبہ بندی اور سنجیدگی نظر نہیں آرہی جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمانی نظام کو پنپنے کیمواقع نہیں دیا جاتا ملک ایڈہاک ازم کا شکار رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام ضلعی صدر عبدالخالق ناصر کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع لورالائی کے وفد سے عبدالرحیم خان کلب میں بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغا صوبائی سیکرٹری کلتور حیات خان حیات رکن مرکزی کمیٹی گنو خان غلزئی اور دیگر بھی موجود تھے مابت کاکا نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وبا کو ہمارے ارباب اختیا نے شروع دن سے سنجیدہ نہیں لیا نہ تو قرنطینہ مراکز فعال اور نہ ہی لاک ڈان پر عمل درآمد ممکن ہو سکا طبی آلات کی قلت اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں کا رخ سیکترا رہے اور نہ ہی وہاں کوئی باقاعدہ انتظام موجود ہے جس کی وجہ سے کورونا وبا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے آئے روز بے شمار لوگ اس وبا کا شکار ہو کر زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں جو قابل افسوس امر ہے اس سے پہلے صوبائی قائدین کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جس میں اے این پی پی ایس ایف اور این وائی او کے ذمہ داران اور کارکنوں نے شرکت کی دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اصغرعلی ترین باری آغا شاہجہان آغا جبار کاکڑ شمس کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ میں پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑ کے چچا کے وفات لورالائی میں کلیم اللہ جوگیزئی عطاللہ جوگیزئی سے ان کے چچا اور ثنااللہ جوگیزئی کے والد سابق سیکرٹری کرم خان جوگیزئی کے وفات پارٹی رکن عظمت اللہ شاہ سے ان کے چچا ڈاکٹر شیرزمان کے وفات زنگی وال میں سابق گورنر سردار گل محمد خان جوگیزئی سے ان کے بھتیجے اور سکندر خان جوگیزئی خضر خان جوگیزئی سے ان کے کزن جعفر خان جوگیزئی کے وفات اور پارٹی کے مرحوم رہنما عبدالرحمن ایسوٹ کے بھائی جان محمد ایسوٹ کے وفات پر ان کے صاحبزادے دانیال ایسوٹ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔