کارکن شائستگی کے ساتھ اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے،رہنماجمعیت علما اسلام

جمعہ 29 مئی 2020 23:10

ض*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن شائستگی کے ساتھ اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے شایستگی کے ساتھ اسلامی نظریہ کی پرچار کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نوجوان نسل کے اصلاح کے لیے ہر محاذ پر علما کا سرپرستی ضروری ہے مولانا محمد طاہر تو حیدی نوجوانوں ہر قسم کی انا پرستی پس پشت ڈال کر مملکت خدداد پاکستان کی بقا وسالمیت کے لئے قاہد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور اکابرین جمعیت علما اسلام کی ہاتھوں کو مضبوط کریں اسلامی تہذیب کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے پیر زین الدین یہ بات جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی جمعیت کے مرکزی معاون سالار پیر ذین الدین محمد انور کاکڑ محمد یوسف وقار احمد شاہوانی محمد صابر خان کاکڑ حافظ نثار احمد رودینی احسان اللہ محسن حافظ اظہار احمد عزیز الرحمان محمد اولیا ود یگر نے الجمعیت میڈیا ٹیم کے متحرک رکن عبدالقدیم بڑیچ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاون میں اپنے رہائش گاہ پر عصرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نئی نسل ملک کے مستقبل کے امیدوں کی کرن ہے مملکت خدداد پاکستان میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نئی نسل کو مغربی ایجنڈے کے تحت اسلامی تہذیب سے دور د کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ نئے نسل علما کرام کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اسلامی تہذیب کیخلاف جمعیت علما اسلام کے اکابرین کی قیادت میں محاذ پر سازشوں کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے اکابرین نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر دفاع پاکستان کے لیے جہدوجہد کی اور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور اہل مدارس نے ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور دفاع کیلئے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملکی استحکام و سالمیت پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے مدارس کی ملک اسلام کے لئے لازوال قربانیاں اور خدمات ہیں مدارس پاکستان کی بقا کے علامت ہے دینی مدارس نئے نسل کی تربیت کے لئے بھترین تربیت گاہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے آڑ میں دین اسلام اور پاکستان مخالف پالیسیاں ہرگز قبول نہیں ہے پاکستان اسلام کے مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے آج پاکستان کے مقدس ایوانوں پر ایسے لوگ مسلط ہے جو دین اسلام کے سمجھنے سے قاصر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس عالمی وبا ہے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ بھت ضرور ی ہے قوم کورنا وائرس کو مذاق نہ سمجھے کیوں ملخ کورنا وائرس اور ود امراض خداوند کریم کی ناراضگی کا نشانی ہے قوم خداوند کریم کو منانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر توبہ و استغفار کرنا ہوگا زندگی ایک بڑی نعمت ہے ہر انسان کو اپنی زندگی کا قدر کرنا چاہیں۔