اڑان سے قبل طیارے کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے، طیارہ مشین ہے جس میں کبھی بھی خرابی پیدا ہو سکتی ہے

لینڈنگ گیئر خراب ہو تو پائلٹ کو وارننگ مل جاتی ہے، پی آئی اے کے شہید پائلٹ پر لگائے جانے والے الزامات افسوسناک ہیں: شہید کیپٹن سجاد گل کے ساتھی کیپٹن قاسم کی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 مئی 2020 00:09

اڑان سے قبل طیارے کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے، طیارہ مشین ہے جس میں کبھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2020ء) اڑان سے قبل طیارے کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے، طیارہ مشین ہے جس میں کبھی بھی خرابی پیدا ہو سکتی ہے ، لینڈنگ گیئر خراب ہو تو پائلٹ کو وارننگ مل جاتی ہے، پی آئی اے کے شہید پائلٹ پر لگائے جانے والے الزامات افسوسناک ہیں: شہید کیپٹن سجاد گل کے ساتھی کیپٹن قاسم کی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق 22 مئی کو لاہور سے کراچی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں شہید ہو جانے والے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے قریبی ساتھی پائلٹ کیپٹن قاسم نے اردو کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

کیپٹن قاسم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دوسری مشینوں کی طرح طیارہ بھی ایک مشین ہی ہے جس میں کسی بھی وقت خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ طیارہ حادثے کے حوالے سے کافی باتیں کی جا رہی ہیں، تاہم جب بھی کوئی طیارہ اڑان بھرتا ہے، تو اس سے قبل اس کا تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن قاسم کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیاروں میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

ایسے واقعات ان کیساتھ بھی پیش آ چکے جب دوران پرواز طیارے میں سنگین خرابیاں پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے حوالے سے لینڈنگ گیئر خراب ہو جانے کی کافی بات کی جا رہی ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ لینڈنگ گیئر خراب ہو جائے اور پائلٹ کو معلوم ہی نہ ہو۔ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی صورت میں پائلٹ کو وارننگ مل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی طیارے میں اگر کوئی خرابی پیدا ہو، تو طیارے کے پائلٹ کو اس خرابی کا الرٹ مل جاتا ہے۔

کیپٹن قاسم کا کہنا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ہر شخص اس وقت ماہر بن کر طرح طرح کی باتیں کر رہا ہے۔ شہید کیپٹن سجاد گل ایک بہترین اور ماہرہ پائلٹ تھے جو اپنے شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے تھے۔ ان پر لگائے جانے والے الزامات افسوسناک ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجوہات تب ہی معلوم ہوں گی جب سب مل کر کام کریں اور شفاف تحقیقات کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ کیپٹن قاسم کی جانب سے اردو پوائنٹ سے کی گئی خصوصی اور تفصیلی گفتگو ملاحظہ کیجیے: