جرمن فوج میں یہودی ربیوں کی بھرتی کا راستہ ہموار

ہفتہ 30 مئی 2020 10:00

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) جرمن اراکین پارلیمان نے متفقہ طور پر اس قانون کی حمایت کر دی ہے جس میں جرمن فوج میں یہودی ربیوں کی بھرتی کی دوبارہ اجازت دینے کی بات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس قانون کے تحت جرمنی کی مسلح افواج میں یہودی فوجیوں کی مذہبی یا روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ربیوں کی بھرتی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ اس طرح تقریباً نوے برس کے بعد یہودی ربی جرمن فوج کا حصہ بن سکیں گے۔ جرمن وزیر دفاع نے اسے تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اگلا قدم ایک ایسے قانون کو متعارف کرانا ہے جس کے ذریعے فوج میں مسلم اماموں اور قدامت پسند عیسائی پادریوں کی تقرری کا بھی راستہ صاف ہو سکے۔