پاکستان میں کورونا کا وار تیز، ایک دن میں ریکارڈ اموات سامنے آ گئیں
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق
خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 10:00
(جاری ہے)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 439 ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔
پنجاب کے بعد سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 427مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 26 ہزار113 افراد کوروناسےمتاثرہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ کی بات کی جائے تو یہ وہ صوبہ ہے جہاں ابھی تک کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں اب تک 445 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد بھی 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 4 ہزار 87 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں46اموات ہوئیں ہیں ۔ اسلام آباد میں 23 ،گلگت بلتستان میں9 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ، اسلام آبادمیں 2192 جبکہ گلگت بلتستان میں 660 افرادکوروناکا شکارہوئے ہیں.آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 234 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کوروناسےاب تک 24131 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے لحاظ سے ریکارڈ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.