قاید حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک دن میں کورونا سے 78 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اور تشویش کا اظہار

ہفتہ 30 مئی 2020 12:26

قاید حزب اختلاف شہباز شریف کا ایک دن میں کورونا سے 78 افراد کے جاں بحق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قاید حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک دن میں کورونا سے 78 افراد کے جاں بحق ہونے پر تعزیت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اموات کی بڑھتی تعداد انتہائی تشویش کا باعث ہے۔اس صورتحال میں ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر باشعور شخص گھبرایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے، وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لئے دعا اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔