بھتہ خوری اور دہشت گردی میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار

مبینہ دہشت گرد کی شناخت سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے اور دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ایس آئی یو

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 12:49

بھتہ خوری اور دہشت گردی میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) بھتہ خوری اور دہشت گردی میں ملوث داعش کا دہشت گرد کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مل کر یہ کارروائی کی ہے جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کر عمل میں لایا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد بیانیہ جاری کرتے ہوئے ایس آئی یو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کی شناخت سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے اور دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پہلے 2019 میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2013 میں ملزم کراچی میں دہشت گردی اور مختلف وارداتوں کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی تھی، بھتہہ دینے سے انکار پر ملزم نے ڈاکٹر سراج کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

اس معاملے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اس سے قبل کراچی میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث ہو چکا ہے جس کا اس نے خود اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے برآمد اصلحے کو فرانزک لیبارٹری بھیج دیا ہے جبکہ اس کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مبینہ دہشت گرد کی شناخت سکندر خان کے نام سے ہوئی ہے اور دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم 2019 میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے جبکہ 2013 میں ملزم کراچی میں دہشت گردی اور مختلف وارداتوں کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔