وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خودکو گھر میں قرنطینہ کر لیا

ہفتہ 30 مئی 2020 13:32

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا کورنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا کورنا ٹیسٹ مثبت آگیا ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انہوں اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ انہوں نے رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ رکھے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔