کویت میں ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی کورونا کا شکار ہو گئے
ہزاروں بھارتی اور بنگلہ دیشی ڈی پورٹ کر دیئے گئے، گزشتہ روز بھی 208 بھارتیوں، 161 بنگلہ دیشیوں اور 212کویتیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
محمد عرفان ہفتہ 30 مئی 2020 12:51
(جاری ہے)
کئی معروف کویتی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مُلکیوں کو کورونا پھیلانے کی سنگین غفلت کے باعث مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔
کویتی مملکت میں اس وقت کورونا کے مریضوں میں بھارتی اور بنگلہ دیشی شہری سرفہرست ہیں۔ کویتی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور بھارتی تارکین کو مملکت سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔پچھلے ماہ بنگلہ دیش اور بھارت کے غیر قانونی تارکین کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کی ان کے وطن کو واپسی کویتی حکومت کی جانب سے ایک رعایتی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔ کویتی حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں موجود غیر قانونی تارکین اپنے وطن لوٹ جائیں۔وطن واپس جانے والوں سے کوئی باز پُرس ہو گی اور نہ انہیں قید کی سزا اور جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔ بلکہ وطن واپسی کے لیے انہیں جہاز کی ٹکٹس بھی حکومت فراہم کرے گی۔ان تارکین پر عائد تمام جرمانے معاف ہو جائیں گے، جن میں ٹریفک جرمانے بھی شامل ہیں۔تارکین وطن ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد دوبارہ کویت بھی آسکتے ہیں۔ البتہ جن تارکین کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، اور وہ کسی وجہ سے جرمانے جمع نہ کروانے کے باعث اس مملکت میں غیر قانونی تصور کیے جا رہے ہیں۔اگر وہ مملکت میں قانونی طریقے سے قیام کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنے تمام جرمانے ادا کردیں جس کے بعد ان کا اقامہ بحال کر دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.