یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے، اقراء عزیز

میں صدقے جائوں ، ہم سے جلنے والوں کا چہرہ پرپل ہو جائے، یاسر حسین

ہفتہ 30 مئی 2020 13:36

یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے، اقراء عزیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ اقرا عزیز حسین کا کہنا ہے کہ اٴْنہیں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ہمیشہ کی طرح ان تصاویر میں بھی پاکستان شوبز کی یہ معروف جوڑی دلکش نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک تصویر میں اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے کہا کہ ’میں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔‘اقرا عزیز کی پوسٹ پر یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں صدقے جائوں اور ہم سے جلنے والوں کاچہرہ پرپل ہوجائے۔‘اداکارہ نے یاسر کے ہمراہ ایک اور تصویر شیئر کی جس میں یاسر بڑے ہی پیار سے اپنی اہلیہ کو دیکھ رہے ہیں۔اقرا عزیز نے کہا کہ ’میں نے صرف آپ کی وجہ سے ہی محبت پر یقین کرنا سیکھا ہے اور آپ کی یہی محبت میرے سارے خوف ختم کردیتی ہے۔‘ایک تصویر میں اقرا عزیز نے یاسر حسین کی مونچھے پکڑی ہوئی ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’مونچھ نہیں تو کچھ نہیں۔‘

متعلقہ عنوان :