نواز شریف کی تازہ تصویر پر پی ٹی آئی کا ردِعمل

وقت نے ثابت کردیا ہے نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے،کورونا کے دوران گھر بیٹھنے کی بجائے نواز شریف کافی پینے بیٹھے ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 مئی 2020 13:56

نواز شریف کی تازہ تصویر پر پی ٹی آئی کا ردِعمل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی 2020ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چائے پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔چونکہ نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں لہذا اس تصویر نے سب کو حیران کر دیا جس کے بعد سابق وزیراعظم کو تنقید کا بھی خوب سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت لے کر ملک سے باہر گئے تھے،اس لیے ان کی تصویر پر مختلف قسم کے تبصرے دیکھنے میں آ رہےہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔

(جاری ہے)

اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔

ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔شہباز گل نے اسے افسوسناک قرار دے دیا۔
شہباز گل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے۔آج بھی انٹرنیٹ پر نواز شریف صاحب کی تصویریں گردش کر رہی ہیں، تصویر میں وہ کورونا کے دوران گھر رہنے کی وجہ کافی پینے بیٹھے ہوئے ہیں۔

وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے۔اد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لندن کے ایک ہوٹل میں موجود تھے۔۔ جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔