سپریم کورٹ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کریگا

ہفتہ 30 مئی 2020 14:33

سپریم کورٹ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) سپریم کورٹ میں پشاور بی آرٹی منصوبہ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق کے پی کے حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دید یا ،جسٹس عمر عطاء بندیال کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کریگا،عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں،پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا،ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی۔