جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، غلام سرور کا مطالبہ

ہفتہ 30 مئی 2020 14:33

جہانگیر ترین، خسرو بختیار سمیت سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت جن جن کے نام شوگر کمیشن رپورٹ میں سامنے آئے ہیں سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین سے دوستی تعلق اپنی جگہ لیکن اگر جہانگیر ترین نے غلط کیا ہے تو ان سے حساب لینا چاہیے،کمیشن کو سب کا احتساب کرنا چاہیے۔