کورونا ایس او پیز آگہی مہم تیز کی جائے ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس

ہفتہ 30 مئی 2020 15:12

کورونا ایس او پیز آگہی مہم تیز کی جائے ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کورونا ایس او پیز آگہی مہم کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاجروں اور ملازمین کا ایس او پیز پر عملدر آمد لازم قرار دیا ۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے کار بند ہو کر ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے، ہمیں ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جزوی لاک ڈاون میں نرمی سے عام آدمی نے احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جو کہ تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ کورونا بچاو آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بطور موثر آواز میڈیانوجوان، بچے اور بزرگ تک آگاہی پیغام عام کرنے میں بہترین کردار ادا کرسکتا ہے۔سماجی دوری، ماسک اور دوسری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے میڈیا آگاہی مہم تیز کرے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا صحت کا نظام کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں۔ محدود اور محفوظ کاروبار چلانے کے لیے ایس او پیز پر عمل آجر اور صارف دونوں پر لازم ہے۔