ملک کی ترقی و خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے،

حکومت ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے، سینیٹر سراج الحق

ہفتہ 30 مئی 2020 15:46

ملک کی ترقی و خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، حکومت ہنگامی بنیادوں پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مدد کرے۔ہفتہ کو جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں وہ ترجیحی بنیادوں پراوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، امارات اور دیگر ممالک میں پاکستانی اپنے کمروں میں بند ہیں اور انہیں کورونا کے علاؤہ اور کئی بیماریوں کا بھی انہیں سامنا ہے، ان پاکستانیوں کی ہسپتالوں تک رسائی ممکن نہیں اور جو لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں ان کی لاشیں سرد خانوں میں پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سفارتخانوں تک رسائی بھی مشکل ہونے کے ساتھ وطن واپسی کے لیے ٹکٹ کر حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض اور دیگر شہروں میں ہیلپ سینٹرز قائم کئے جائیں اور ان سینیٹروں میں چوبیس گھنٹے عملہ اور ایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں اوور سیز ہم وطنوں کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے کورونا کنٹرول کے لئے جو 1200 ارب روپے مختص کئے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو اسی رقم میں مہمان بنا کر گھروں تک بھی پہنچایا جائے۔