لاک ڈاؤن کے بعد جرمنی سے پہلی پرواز یورپی باشندوں کو لے کر چین روانہ

تازہ ضوابط کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر چین میں چار سو سات پروازیں جا سکتی ہیں،رپورٹ

ہفتہ 30 مئی 2020 15:50

لاک ڈاؤن کے بعد جرمنی سے پہلی پرواز یورپی باشندوں کو لے کر چین روانہ
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) یورپ میں لاک ڈائون کے نفاذ کے بعد پہلی دفعہ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے یورپی باشندوں کو لے کر ایک پرواز جرمنی کے فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے سے چین گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اس پرواز میں 200 یورپی ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ تھے۔ بتایا گیا ہے کہ چین پہنچنے پر ان یورپی ورکرز کو ممکنہ طور پر 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ رواں ہفتے چین نے ملکی ہوائی اڈوں پر غیرملکی پروازوں کے لیے نرمی کا اعلان کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ تازہ ضوابط کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر چین میں چار سو سات پروازیں جا سکتی ہیں۔