ْاینکر مرید عباس قتل کیس 10 ماہ سے التوا کا شکار،ملزم عاطف زمان اور وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے

ہفتہ 30 مئی 2020 15:53

ْاینکر مرید عباس قتل کیس 10 ماہ سے التوا کا شکار،ملزم عاطف زمان اور وکلا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) اینکر مرید عباس قتل کیس 10 ماہ سے التوا کا شکار،ملزم عاطف زمان اور وکلا ہفتہ کو بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،کراچی اے ڈی جے جوڈیشل کمپلیکس نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو ان کے وکلا حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمپلیکس میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ملزم عاطف زمان اور وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے کیس کے شریک ملزم ضمانت پر رہائی کے باوجود ملزم عادل زمان بھی پیش نہیں ہوا، عدالتی عملہ نے بتایا کے ملزم عادل زمان جیل میں ہے یا باہر جیل حکام نے عدالت کا آگاہ بھی نہیں کیا، جبکہ آج بھی ملزمان کی عدم پیشی کے باعث کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو ان کے وکلا حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کردی، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان نے 9 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ کرکے مرید عباس کو قتل کردیا تھا