سی ٹی او لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم،فٹ پاتھ اور سڑک پر کوئی ٹھیلہ نہیں لگے گا، کیپٹن سید حماد عابد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 مئی 2020 15:59

سی ٹی او لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم،فٹ پاتھ اور سڑک پر کوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او کیپٹن سید حماد عابد کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم،کوئی بھی دکاندار فٹ پاتھ اور سڑک پر کوئی ٹھیلہ وغیرہ نہیں لگائے گا،روڈ پر تجاوزات قائم کرنا قبضہ کرنے کے مترادف ہے، سید حماد عابد،سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں مارکیٹ ہائے کے نمائندوں، عہدیدران سے ملاقات کریں اور انہیں تجاوزات کے لئے اعتماد میں لیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی بڑی وجہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات ہیں جن کا خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی دکاندار فٹ پاتھ اور سڑک پر کوئی ٹھیلہ وغیرہ نہیں لگائے گا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تجاوزات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میںآ یا جس کے بعد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کیپٹن سید حماد عابد نے کہا ہے کہ کارروائی سے پہلے وارننگ دی جائے گی وارننگ کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ روڈ پر تجاوزات قائم کرنا،قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہم نے پہیہ چلانا ہے، رکاوٹیں برادشت نہیں کی جائیں گیں۔

متعلقہ عنوان :