ڈیرہ اسماعیل خان، گرمی کی شدت میں اضافے سے درجنوں بچے و بڑے گیسٹرو میں مبتلا

ہفتہ 30 مئی 2020 16:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈیرہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور پینے کا صاف پانی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، درجنوں بچے و بڑے گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں گرمی کی شدت میں اضافے اور پینے کا صاف پانی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی ہے اور شہر و گردونواح میں درجنوں بچے و بڑے گیسٹرو میں مبتلا ہوگئے ہیں، گیسٹرو کی وباء کی وجہ سے سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑتی ہے جبکہ ڈیرہ میں شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں اس لیے گیسٹرو تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ چند روز میں مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو اور اپنے بچوں کو گرمی سے بچائیں اور پانی کو ابال کر استعمال کریں اگر کسی کو گیسٹرو ہوجائے تو فوراً نمکول کا پانی استعمال کرائیں۔دوسری جانب شہریوںنے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں گیسٹرو ایمرجنسی وارڈ قائم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :