پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

11 رکنی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کرلے گی اور پیر کو واپس روانہ ہوجائے گی

ہفتہ 30 مئی 2020 16:27

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پی آئی اے کے حادثے کا شکار ائیر بس 320 طیارہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے حادثے کا شکار ائیر بس 320 طیارہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آنے والی ماہرین کی ٹیم نے اہم شواہد اکھٹے کرلیے ہیں،11 رکنی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کرلے گی اور پیر کو واپس روانہ ہوجائے گی، ٹیم اپنے ہمراہ بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس لے جائے گی۔

دوسری جانب جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کئے جانے کا امکان ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک انجن ابھی بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، انجن کو کرین کی مدد سے مکان کی چھت سے اتارا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا ہے کہ قومی سانحے میں جاں بحق 60 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 51 میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ورثا نی41 میتوں کی شناخت فزیکل طریقے سے کی، 18 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی جب کہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت ڈینٹل ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی، 37 میتیں اس وقت مختلف سرد خانوں میں موجود ہیںواضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔