کراچی :کورونا وائرس کا شکار 87 سالہ قیدی جاں بحق ہوگیا

قیدی کی ہلاکت کے بعد سینٹرل جیل کے دروازے بند کردیے گئے، قیدیوں کو پیشی پر بھی نہیں لایا گیا

ہفتہ 30 مئی 2020 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) کورونا وائرس کا شکار 87 سالہ قیدی جاں بحق ہوگیا، قیدی کی ہلاکت کے بعد سینٹرل جیل کے دروازے بند کردیے گئے، قیدیوں کو پیشی پر بھی نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق مجرم قیدی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے بعد سینٹرل جیل میں قائم اسپتال وارڈ سے لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا،قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھامجرم کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے 2012 میں سزا سنائی تھی مجرم نے تھانہ سعید آباد کے علاقے میں شہری کو قتل کردیا تھاقیدی کی کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد سینٹرل جیل سے قیدیوں کو پیشی کے لیے باہر نہیں لایا گیا