قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان

ہفتہ 30 مئی 2020 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیرکو پی ایچ ایف دفاتر کھلنے کے بعد ان سے آن لائن انٹرویو پر وضاحت طلب کی جائیگی، اس میں اسٹار فارورڈ نے فیڈریشن،کوچز اور سابق اولمپئنز کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، نائب کپتان عماد بٹ کے مطابق ہاکی کوبہتر کرنا پاکستانی کوچز کے بس کی بات نہیں، ملکی کوچزصرف باتیں کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عماد بٹ نے الزام لگایا تھا کہ اولمپئنز ابھی تک نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا ٹیلنٹ منتقل نہیں کر سکے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سفارش اور پسند وناپسند پر منتخب کی جاتی ہے، میرٹ نام کی کوئی چیزنظرنہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :