نصیر آباد، ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، چھ شدید زخمی

ہفتہ 30 مئی 2020 16:48

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گیا ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حددو بچاو بند کے قریب بھوسے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوورلوڈنگ کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص نثار احمد موقع پرجاںبحق ہوگیا جبکہ 6 مزدور عطاء اللہ، شمن علی، نظام الدین، لعل ڈنہ،محمد اکبر اور طارق حسین شدید زخمی ہوگئے، حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او خان کوٹ محمد خان محمد حسنی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بارے میں مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔