چینی سکینڈل پر بنائے گے کمیشن کی رپورٹ ناکافی ہے، صرف توجہ ہٹانے کیلئے 347 صفحوں پر تحریر لکھی گی،شاہد خاقان عباسی

سکینڈل کے اصل ذمہ دار عمران خان، عثمان بزدار، شیخ حفیظ اور اسد عمر ہیں،اگر عمران خان کو نہیں بلائیں گے تو کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں،جھاڑو حکومت پر پھرے گا اور وجہ چینی ہوگی،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2020 16:53

چینی سکینڈل پر بنائے گے کمیشن کی رپورٹ ناکافی ہے، صرف توجہ ہٹانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل پر بنائے گے کمیشن کی رپورٹ ناکافی ہے، صرف توجہ ہٹانے کیلئے 347 صفحوں پر تحریر لکھی گی، سکینڈل کے اصل ذمہ دار عمران خان، عثمان بزدار، شیخ حفیظ اور اسد عمر ہیں،اگر عمران خان کو نہیں بلائیں گے تو کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں،جھاڑو حکومت پر پھرے گا اور وجہ چینی ہوگی۔

سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے گھر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد حاقان عباسی نے کہاکہ ہماری خواہش نہیں تھی کہ پریس کانفرنس کریں،عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے پریس کانفرنس کر رہے ہیں.۔ انہوںنے کہاکہ کمیشن انکوائری ایکٹ کہتا ہے کہ رپورٹ پبلک کرنا لازم ہے،ہماری حکومت نے رپورٹ پبلک کرنے کا ایکٹ بنایا،لیاقت علی خان کی شہادت سے شوگر کمیشن تک، رپورٹ حقائق چھپنانے کیلئے استعمال ہوئی،چینی کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر بھی حقائق معلوم نہیں ہوتی،سمجھ نہیں آتا ہے، چینی کی قیمت کیوں بڑھی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے کیا ایکشن لیا،قیمت کیوں بڑھی شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس میں چینی جرید کر لے آئے، ابھی چینی خریدی ہے ایک کلو 90 روپے میں ملی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اگر عمران خان کو نہیں بلائیں گے تو کمیشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کے جھگڑے والی وڈیو سے عثمان نامی شخص غائب ہے،بالکل اسی طرح چینی کمیشن رپورٹ سے عمران خان غائب ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں چینی کی قیمت 60 فیصد بڑھ گئی ہے،مل مالکان 180 ارب روہے کا سالانہ منافع حاصل کریں گی.۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے لوگ بولتے ہیں کابینہ کیوں نہیں بولتی،چینی کمیشن بنے کے بعد 20 فیصد چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے،کابینہ کے فیصلے نے 20 ماہ پہلے چینی کی قیمت بڑھائی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آج بھی شوگر معافیہ کو بچا رہی ہے،شوگر معافیہ کابینہ اور وزیراعظم کے گھر میں بیٹھا ہے۔

اس موقع پر ن لیگ نے کمیشن کی رپورٹ کو ناکامی قرار دے دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اصل مجرمان کو چھپایا گیا، توجہ ہٹائی گئی، ڈاکہ جاری ہے،میں نے چینی پر سبسڈی دی ہے، مقدمہ درج کرنا ہے تو مجھ پر اور عمران خان پر کریں،عثمان بزدار نے کہا کہ وفاق کے کہنے پر سبسڈی دی۔سابق وزیر عظم نے کہاکہ وزراء کے پاس سوشل میڈیا کا وقت ہے ،چینی کم کرنے کا نہیں ہے،یہ تو حکومت معصوموں کی ہے، بس 200 ارب کا ڈاکہ ڈالا،دونوں ہی عثمان معصوم ہیں۔ انہوںنے کاہکہ جھاڑو حکومت پر پھرے گا اور وجہ چینی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن بات کرتی ہے، حکومت چینی پر قابو نہیں کرسکتی کورونا پر کیا قابو کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ میرے سے جہانگیر ترین کے کوئی رابطے نہیں ہوئے۔