Live Updates

نوازشریف کی وائرل تصویر، مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا

تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا، مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 16:48

نوازشریف کی وائرل تصویر، مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) نوازشریف کی وائرل تصویر پر ان کی بیٹی اور رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔ ٹویٹر پیغام میں مزید سوال اٹھاتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بیہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں،انکے لیے میاں صاحب کی گھر کی خواتین/بچیوں سمیت چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟
مریم نواز نے تصویر کھینچنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال بلند کیا ہے کہ اگر اس طرح کسی کی تصویر لینا اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔ تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ تصویر میں بظاہر ہوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید انہیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہے کہ کسی نے ان کی تصویر بنا لی ہے۔ نوازشریف کی تصویر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی تنقید کی گئی ہے۔

تصویر پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی عمران خان ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔شہباز گل نے اسے افسوسناک قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد مریم نواز نے بھی ٹویٹر پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا جو کہ ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات