سی ای او پی آئی اے کا طیارہ حادثہ میں شہید ہونیوالے کے لواحقین کے گھر جاکراظہار تعزیت

ہفتہ 30 مئی 2020 16:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ہفتے کے روز طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے کارکنان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او پی آئی اے نے سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ پی آئی اے اس مشکل گھڑی میں اپنے کارکنان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

پی آئی اے کارکنان ہمارے خاندان کا حصہ ہیں پی آئی اے ان کے لواحقین کا مکمل خیال رکھے گی۔شہید ہونے والے کارکنان میرے بیٹے اور بیٹیاں تھیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت حاصل کی۔ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل اور لواحقین کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :