ایک شخص نے خواب میں کیپٹن سجاد گل کوروزہ رسول میں دوسروں کی مدد کرتے دیکھا

حادثے کے بعد ہمارے پاس مدینہ سے ایک شخص کا فون آیا، اس نے خواب میں ایک آدمی کو دوسروں کی مدد کرتے دیکھا،جب طیارہ حادثے کی خبر دیکھی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ کیپٹن سجاد گل تھے۔صاحبزادی زویا سجاد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 30 مئی 2020 17:18

ایک شخص نے خواب میں کیپٹن سجاد گل کوروزہ رسول میں دوسروں کی مدد کرتے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مئی 2020ء) ایک شخص نے خواب میں کیپٹن سجاد گل کوروزہ رسول میں دوسروں کی مدد کرتے دیکھا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے کیپٹن سجاد گل کی صاحبزادی ضیاء سجاد نے ایک تحریر میں اپنے والد کی خصوصیات کے بارے میں بیان کیا ہے۔زویا سجاد کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک شہید ہیں اور ان کی شہادت پر ناصرف مجھے بلکہ ہماری پوری قوم کو فخر ہے۔

میرے والد جہاز صرف اس لیے نہیں اڑاتے تھے کہ یہ کام ان کی ملازمت کا حصہ تھا بلکہ انہیں جہاز اڑانے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔میرے والد ایک بہترین اور عظیم پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ شائستہ انسان بھی تھے جس وجہ سے انھیں لوگ بے تحاشہ پسند کرتے تھے۔وہ مشکل وقت میں دوسروں کی مدد کرنے کے لئے آگے آگے رہتے تھے۔

(جاری ہے)

زویا سجاد نے مزید لکھا کہ انہوں نے ایک ریٹائرڈ ملازم کے اہلخانہ کی مدد کی۔

ان کی بیٹیوں کی شادی کروانے میں مالی مدد کی اور ماہانہ خرچہ دیا جبکہ ایک بچے کے علاج کے لئے معاوضہ دیا کیونکہ ان کو مالی وسائل کی کمی تھی۔زویا سجاد نے بتایا کہ والد طیارہ حادثے سے دو روز قبل اپنی ڈیوٹی پر جانے لگے تو میں نے ان سے کہا کہ عید میں صرف دو دن باقی ہیں اب آپ کیوں جا رہے ہیں ہمارے ساتھ وقت گزاریں۔جس پر والد نے کہا کہ کہ جیسے آپ اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منانا چاہتی ہیں ایسے دوسرے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں کہ وہ یہ خوشی کا دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں۔

زویا سجاد نے کہا کہ میرے والد مدینہ منورہ کو اپنا دوسرا گھر کہتے تھے۔ان کی موت کے بعد ہمارے پاس مدینہ سے ایک شخص کا فون آیا جس نے ہمیں بتایا کہ اس نے روزہ رسول میں ایک آدمی کو دوسروں کی مدد کرتے دیکھا اور جب اس نے طیارہ حادثے کی خبر دیکھیں تو اسے معلوم ہوا کہ وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ کیپٹن سجاد گل تھے۔