ضلع صوابی میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی ہو گئے

ہفتہ 30 مئی 2020 17:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ضلع صوابی میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ بیوہ مختیار گل سکنہ ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ نور الا مین ، شیر زمین اور بلال کے مابین مستورات کا تنازغہ چلا آرہا تھا اور دونوں فریق کے مابین مصالحت کی خاطر اپنے شوہر مختیار گل کے ہمراہ ان کے گھر گئے اس دوران باتوں باتوں میں ایک فریق طیش میں آگئی اور شیر بہادر کے کہنے پر ان کے بھائی نور الا مین نے کریم خان پر فائرنگ شروع کر دی۔

جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ا ن کا شوہر مختیار گل جاں بحق ہو گیا جب کہ ملزم کی فائرنگ سے ان کا بھائی شیر بہادر بھی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے شیر بہادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا دریں اثناء موضع اسماعیلہ میں اراضی کے تنازغہ پر اورنگ زیب کا بھتیجا اللہ یار زخمی ہو گیا پولیس نے اورنگ زیب کی رپورٹ پر نواب کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جب کہ کرنل شیر کلے میں اراضی کے تنازغہ پر بہرہ مند اور اس کی بیوی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں کالو خان پولیس نے مجروح بہرہ مند کی رپورٹ پر انور حسین اور شاہ رحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جب کہ موضع پنج پیر میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے محمد طاہر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جب ان کے دیگر ساتھی بال بال بچ گئے صوابی پولیس نے مجروح محمد طاہر کی رپورٹ پر کاشف کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔