واسا کے زیراہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں 9مون سون ایمرجنسی کیمپس قائم

ہفتہ 30 مئی 2020 17:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) :آئندہ مون سون موسم کے دوران ممکنہ شدید بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے واسا کے زیراہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں 9مون سون ایمرجنسی کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں اس ضمن میں سٹاف کی ڈیوٹیز لگا کروہاں ضرو ری مشینری متعین کرکے دیگر امدادی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

یہ بات ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت واساکے مون سون پلان کی تفصیلات اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا جبار انورودیگرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مون سون ایمرجنسی کیمپس مین سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن ،ایل سی ایم سکول سمندری روڈ ،منڈی موڑ علامہ اقبال کالونی، بوہڑ والا گراؤنڈ راجہ غلام رسول نگر ،شیخو پورہ روڈنزد ٹوٹل پٹرول پمپ، گلشن کالونی نٹروالا روڈ،جھنگ روڈنزد آفس ریسکیو1122،کلمے والی ٹینکی گلستان کالونی اور احمد نگر (ڈرنیج ڈویژن) میں قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیاکہ مون سون سیزن کے دوران واسا کے ان ایمرجنسی کیمپس میں سٹاف 24گھنٹے موجود ہوگا جو تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دینگے جبکہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے نکاس کیلئے ڈسپوزل پمپس سمیت دیگر مشینری بھی دستیاب ہوگی ۔ایم ڈی واسا نے مون سون ایمرجنسی کیمپس کے انچارجز کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ مین سوساں روڈ کے کیمپ میں سب انجینئر حسن نواز فون نمبر 03409995484، ایل سی ایم ہائی سکو ل سمندری روڈ میں سب انجینئر محمد عثمان فون نمبر03409995253،منڈی موڑ علامہ محمد اقبال کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمدفون نمبر03409995291،بو ہڑ والاگراؤنڈ راجہ غلام رسول نگر میں سب انجینئرفون نمبر03409995473، شیخو پورہ روڈ کے ایمرجنسی کیمپ میں سب انجینئر مرزا اویس فون نمبر03409995342،گلشن کالونی نٹروالا روڈ میں سب انجینئر محمد اعظم فون نمبر03409995074،جھنگ روڈ کے ایمرجنسی کیمپ میں سب انجینئرخالد محمود فون نمبر03409995286،کلمے والی ٹینکی گلستان کالونی میں سب انجینئر حافظ آصف فون نمبر03228880486،اور احمد نگر کے واسا مون سون ایمرجنسی کیمپ میں سب انجینئر سعید احمد فون نمبر03409995089میں فرائض انجام دینگے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے واسا مون سون پلان پر کامیابی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ممکنہ شدید بارشوں کی صورت میں شہر سے پانی کے بلاتاخیر اخراج کیلئے تمام تر وسا ئل اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ تمام برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کی پیشگی بنیادوں پر معیاری صفائی کو یقینی بنایاجائے تاکہ بارشی پانی کے نکاس کی استعدادکمی نہ آئے۔

انہوں نے کہاکہ مون سون سیزن واسا کیلئے سنجیدہ چیلنج کی حیثیت رکھتاہے لہٰذا بہترین حکمت عملی اختیار کرکے سروسز کے معیار اور کارکردگی میں اضافہ ہوناچاہئے ۔انہوں نے دستیاب جنریٹرز سمیت دیگر تمام مشینری کو ہمہ وقت چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔