یوم تکبیر نواز شریف کی بہادری اور حب الوطنی کی یاد دلاتا رہیگا،

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے دشمنان اسلام کی نیندیں حرام ہوئیں،لیگی رہنما عبد الطیف سندھی

ہفتہ 30 مئی 2020 19:04

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) یوم تکبیر نواز شریف کی بہادری اور حب الوطنی کی یاد دلاتا رہیگا، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے دشمنان اسلام کی نیندیں حرام ہوئیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما میاں عبدالطیف سندھی نے یوم تکبیر کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر،میاں سلمان رفیق گہلن، ،سیٹھ سعید مقبول کمبوہ،،چوہدری عمران خالد،چوہدری تنویر نذیرکمبوہ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف کی جراتمند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی اس دن پاکستان نے ہندوستان کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکوں سے دیا۔

نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کی کئی ارب ڈالر کی پیش کش ٹھکراکر ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔