ہیڈ نوبہار کے اطراف میں بھانوں کے خلاف آپریشن، 19بھانہ مالکان کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

ہفتہ 30 مئی 2020 19:07

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پرہیڈ نوبہار وہاڑی روڈ کے اطراف قائم بھانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور19 بھانہ مالکان کو1 لاکھ روپے ریکارڈ جرمانہ کیا گیا،یہ آپریشن عوامی شکایات پر کیا گیا،شہریوں نے کمپنی کے فیس بک پیچ پر انتظامیہ سے بھانوں کے عذاب سے نجات دلانے کی شکایت کی تھی،اس کے علاوہ یونین کونسل 81،82 اور 83 میں بھی درجنوں بھانوں کو نوٹس جاری بھی کئے گئے ہیں جب کہ بھانے شہر سے باہر منتقل نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کرنیکی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔