وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ہزارہ ٹاؤن واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 30 مئی 2020 19:07

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ہزارہ ٹاؤن واقعہ کا نوٹس
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا ہزارہ ٹاؤن واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی، وزیر اعلی جام کمال نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، آئی جی پولیس کو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے مکمل رپورٹ پیش کریں ،واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور کسی کے ساتھ انصافی نہیں ہو نے دی جائے گی،وزیراعلیٰ جام کمال نے سوگواران سے اپیل کی وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور پر امن رہیں،وزیراعلیٰ کا مرحومین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کہا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کی صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو او وز یر پی ایچ ای نور محمد دمڑ کو مظاہرین سے مذاکرات کرنے اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلانے کی ہدایت کی، دریں اثناء زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے افسوسناک واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علاقہ ایس ایچ او کو فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں اورواقعہ کے زخمی کو علاج کے لئے کراچی بھیجا جائے گا۔