کوئٹہ،ہزارہ ٹائون واقعہ میں تشدد سے جاںبحق ہونے والے نوجوان کی لواحقین کا وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاج

ہفتہ 30 مئی 2020 19:08

کوئٹہ 30۔مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں گزشتہ شب تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش لواحقین نے وزیراعلیٰ ہائو س کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، احتجاج میں لواحقین انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کی، اس دوران اے این پی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،انجمن تاجران کے رحیم کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر اورنگ زیب بادینی پولیس کے اعلی حکام مظاہرین سے مذاکرات کئے حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔