مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300روپے کے اضافے سے 97ہزار500روپے ہوگئی

ہفتہ 30 مئی 2020 19:16

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300روپے کے اضافے سے 97ہزار500روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت مزید 300روپے کے اضافے سے 97ہزار500روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1730ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت97ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت258روپے کے اضافے سی83ہزار591روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :