سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، کرایہ داری کی تصدیق کی گئی

ہفتہ 30 مئی 2020 19:28

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) لاہور پولیس کا سٹی ڈویڑن،ماڈل ٹائون ڈویڑن، صدر ڈویژن اورکینٹ ڈویڑن کے مختلف تھانہ جات کومبنگ آپریشن جاری دوران چیکنگ متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، کرایہ دار کی تصدیق، اور گھروں کو چیک کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر شہر کے مختلف تھانوں میں کومبنگ آپریشن کئے گے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، تھانہ گجرپورہ، تھانہ ہنجروال تھانہ کاہنہ، تھانہ اسلام پورہ، تھانہ باٹاپور اور متعدد تھانوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔علاقہ تھانہ گجرپورہ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت متعدد اپر اینڈ لوئر سبارڈینٹ کے ہمراہ چائنہ سکیم، عامر روڈ میں دوران سرچ آپریشن متعدد گھروں کو چیک کیا گیا جن میںگھروں کے کرایہ داری اندراج بھی کیا گیا اور متعدد افراد کی بذریعہ شناختی کارڈ تصدیق کی گئی۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹائون ڈویڑن میں تھانہ کاہنہ کے علاقے کاہنہ مین روڈ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں گھروں کے کرایہ داری اندراج اور متعدد افراد بائیو میٹرک کے ذریعے ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اسی طرح سول سٹی ڈویڑن کے تھانہ اسلام پورہ کے ابدالی چوک اور کریشن نگرکے علاقے میں بھی ایس ایچ او سمیت افسران اور اہلکار نے سرچ آپریشن کرکے ہوٹل ، گھروں اور دوکان پر موجود افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ہے۔