کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں ،اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 30 مئی 2020 19:28

کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں ،اعجاز احمد چوہدری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں ،حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ، خاقان عباسی ، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب عادت سے مجبور ہیں، صبح شام جھوٹ بولنا لیگی ترجمانوں کی ڈیوٹی ہے ،شریف آقائوںکی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کانشانہ بنایاجاتا ہے ، خاقان عباسی نے ملک کے معاشی دہشت گرد اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا،پوری قوم جانتی ہے کہ ان کی وجہ سے ملک کا جتنا نام روشن ہو اتھا،خاقان عباسی نے چینی ہاتھ میںپکڑ کر شہباز شریف والی ڈرامے بازی کرنے کی ناکام کو شش کی ،،شریف برادران نے ملک کو دن رات دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف قومی اور عادی مجرم ہیں، نواز شریف نے بیماری کے نام پر ڈرامہ کیا ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کیے جائے ہے ، اپوزیشن حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے منفی سیاست کررہی ہے ، حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیںگے۔