سینیٹررحمن ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا

کورونا کی موجودہ صورتحال میں بزرگ سیاستدان خورشید شاہ کو رہا کیا جائے، بیان

ہفتہ 30 مئی 2020 20:28

سینیٹررحمن ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررحمن ملک نے سید خورشید شاہ کی رہائی کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بزرگ سیاستدان خورشید شاہ کو رہا کیا جائے۔رحمان ملک نے کہاکہ خورشید شاہ نے ملک کی خدمت کی ہے، جب سب رہا ہوچکے تو سید خورشید شاہ کو بھی رہا کیا جائے۔