Infinix نے 6000 mAh بڑی بیٹری والا Hot 9 پلے جاری کردیا

جدّت اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسز کیلئے مشہور اوّلین اسمارٹ فون برانڈ Infinix نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والےHot 9 کے نئے ایڈیشن Infinix Hot 9 playکا اجراء کردیا

ہفتہ 30 مئی 2020 20:11

Infinix نے 6000 mAh بڑی بیٹری والا Hot 9 پلے جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2020ء) جدّت اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیوائسز کیلئے مشہور اوّلین اسمارٹ فون برانڈ Infinix نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والےHot 9 کے نئے ایڈیشن Infinix Hot 9 playکا اجراء کردیا۔ اس نئے فون میں بڑی طاقت والی 6000 mAh بیٹری ہے جو 6.8" HD+ cinematic ڈسپلے، ڈوئل ریئر کیمرہ اور وسیع اسٹوریج کیلئے بھرپور توانائی فراہم کرتی ہے۔ Hot 9 playمیں2GB/32GB مع خصوصی مائکرو SD کارڈموجود ہے اور یہ پاکستان بھر کی مارکٹس میں صرف 15,999 روپے کی نہایت مناسب قیمت میں دستیا ب ہوگا۔

یہ ڈیوائس چار دلکش رنگوں، وائلٹ ، اوشین ویو، Quetzal Cyan اور مڈنائٹ بلیک میں پیش کیا جارہا ہے۔
Infinix Hot 9 play میں 6.8-inch HD مع cinematic ڈسپلے نصب ہے جو صارف کو ایک بڑامنظر فراہم کرتا ہے۔ Android 10 کے ساتھ یہ فون XOS 6 اور 34 د ن کی اسٹینڈ بائی لائف کی بڑی6,000mAh سلم بیٹری سے آراستہ ہے جس میں صارفین کو سامنے کے کیمرے کے ذریعہ 8 MP پرائمری کیمرہ مع فلیش لائٹ جب کہ پچھلی طرف 13MP AI lens کیمرہ اور ٹرپل LED فلیش لائٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)


 Infinix" فیملی میں یہ شاندار نیا اضافہ Hot 9 play ان تمام لوگوں کیلئے ایک مکمل ڈیوائس ے جو اپنے اسمارٹ فون میں آل ان ون سلوشن کے طلب گار ہیں۔ طاقتور بیٹری کی کارکردگی، اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھHOT 9 play مناسب ترین قیمت کی رینج میں بہترین سودا ہے۔Infinix نے ہمیشہ ایسی ڈیوائسز تیار کی ہیں جو زبردست خصوصیات اور منفرد ڈیزائن کی حامل ہوں تاکہ ہمارے صارفین اپنے اسمارٹ فونز کو جدید انداز کے ساتھ استعمال کرسکیں اور اس کے ساتھ ساتھ منفرد خصوصیات کا لطف بھی اٹھاسکیں۔

"یہ بات Infinix پاکستان کے CEO جناب جو ہو (Joe Hu) نے کہی۔
 Infinix HOT 9 play صارفین کے لئے ایک مکمل پیکیج ہے جس کو چارجنگ کی فکر سے آزاد ہوکر جتنی دیر چاہیں استعما ل کریں۔ جدید ترین ڈیزائن اور تازہ ترین خصوصیات پر مبنی HOT 9 play اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک پرکشش اور کم بجٹ کی ڈیوائس ایک اچھااضافہ ہے۔ Hot 9 play 4GB + 64GB کی دیگر ورائٹیز بھی جون کے مہینے میں دستیاب ہونے کی توقع ہے جس کی متوقع قیمت 20,000 روپے سے بھی کم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :