زرعی اجناس کے ایکسپورٹرز کی ٹڈی دل پر شدید اظہار تشویش

ٹڈی دل کے بحران کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے، احمد جواد مکئی ، مونگ ، آم ، کپاس اور گنے کی فصل اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہے ،ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا خطرہ ہے، بیان

ہفتہ 30 مئی 2020 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل احمد جواد نے ٹڈی دل کی تباہ کاریوں پر شدید اظہار تشویش کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل کے بحران کو بروقت کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

(جاری ہے)

احمد جواد نے کہاکہ محکمہ زراعت نے ہیلپ لائن بنا کر جان چھڑا لی، کاشت کار اپنی مدد آپ کو تحت ٹڈیوں کو بھگانے پر مجبور ہیں، اس وقت ملک کے 60 سے زیادہ اضلاع ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں جو چونکا دینے والے اشارے ہیں ،مکئی ، مونگ ، آم ، کپاس اور گنے کی فصل اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہے ،ٹڈی دل کا حملہ کورونا وائرس سے بڑا خطرہ ہے ، اگر پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ فعال ہوتا تو وہ ٹڈی دل انڈوں کا گزشتہ سال ہی تدارک کر دیتا ۔