چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری ، دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے

چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کا انٹرویو

ہفتہ 30 مئی 2020 22:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان حا لیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری اور دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوںمما لک نے تجارت ، انفراسٹرکچر ، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے متعدد دوطرفہ معاہدوں پر دسخط کئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لئے مختلف میکنزم تیار کئے ہیں ۔

کورونا وائرس کے خاتمہ سے متعلق ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان کوششوں میں اپنے چینی بھائیوں سے گہرا اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے باہمی مفاد کے مثبت نتائج نکلے ہیں، انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی بدولت پاکستان نے کامیابی سے ایک مضبوط اور مستحکم انفراسٹرکچر نیٹ ورک تعمیر کیا جس سے پاکستان کی معاشی ترقی میں ٹھوس مدد ملی اور توانائی کی قلت کے مسئلہ سے نمٹنے کی ضمانت ملی انہوں نے کہا کہ دونوںممالک نے موجودہ تعاون کی کامیابیوںکی بنیادوں پر تعاون کے مزید شعبوںکی وسعت دینے کے لئے پر امید ہیں سفیر نے کہا کہ دونوںممالک نے پاکستان چائنا فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پر کامیابی سے دستخط کئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کو اور زیادہ فروغ دینے کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا وائرس دنیا کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے اس بحران سے معاشی ترقی، علاقائی یکجہتی اور عالمگیریت کو شدید دھچکہ لگ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ خو شی کی بات ہے کہ چینی معیشت مہلک وباء میں لچک دار رہی اور چین پہلا ملک ہے جس نے عالمی وباء پر مئوثر طور قابو پا یا سفیر نغمانہ ہاشمی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی معیشت کی بحالی سے عا لمی معیشت کی بحالی کی کوششوں کو تقویت ملے گی جس کے لئے چین بلاشبہ ایک اہم کردار ادا کرے گا۔